منگلورو ایرپورٹ میں یکم مئی سے رات کی پرواز شروع
12:54PM Mon 23 Mar, 2015
بھٹکلیس نیوز/23مارچ،15
منگلورو (نامہ نگار) منگلورو انٹر نیشنل ایرپورٹ میں گزشتہ یکم نومبر سے رد کی گئی رات کے وقت طیاروں کی پرواز اب دوبارہ یکم مئی 2015سے شروع ہو نے جا رہی ہے ، منگلورو ایرپورٹ کے افسران کے مطابق یکم مئی سے ایرپورٹ 24/گھنٹے سرگرم رہے گا، اس سے قبل طیاروں کے اترنے کے بعد رن وے سے ٹرمنل عمارت تک دو رخی ٹیکسی وے کے تعمیر اتی کاموں کی وجہ سے رات کی پرواز منسوخ کی گئی تھی جس کی وجہ سے رات 11/ تا صبح 7:30 بجے طیاروں کی پرواز نہیں ہو تی تھی ،افسران نے اطلاع دی ہے کہ تعمیراتی کام اپریل کے آخر تک مکمل ہو جائے گا اس لئے یکم مئی سے راتوں کی پرواز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ع،ح،خ