بیدر شہر میں اسکولی طلباء کے لئے سرکار کی جانب سے تکنیکی و سائنس نمائش کا اہتمام
11:11AM Wed 31 Jul, 2013
بیدر شہر میں اسکولی طلباء کے لئے سرکار کی جانب سے تکنیکی و سائنس نمائش کا اہتمام
بھٹکلیس نیوز /31جولائ 13
بیدر/اس نمائش میں میریڈین ہائی اسکول و ٹیننکل پرائمری اسکول کے طلباء محمد عفیف ضیاء اور محمد حذیفہ سہیل نے ایک ایسا منفرد پروجیکٹ پیش کیا جسے دیکھنے کےلئے تمام نمائش میں ایک مجمع سا جمع ہوگیا ہے۔ ان طلباء نے جو پروجیکٹ بنایا ہے اس کا نام ہیروس انجن ‘اور کلاپ سوِچ ایجاد کرکے ناظرین کو حیران کردیا ہے ناظرین کے تاثرات یہ ہیں کہ ان طلباء نے اتنی کم عمر مہں اتنا بڑا پورجیکٹ بنا کر نہ صرف اپنے ذہن ہونے کا ثبوت دیا ہے بلکہ مستقبل میں ان بچوں کے تئیں نیک تمناﺅں کا اِظہار کیا جارہا ہے۔ طلباء کے اس پروجیکٹ کےلئے ان کے اساتذہ کرام جناب محمد عاطف اور شیخ امتیاز کی رہنمائی رہی ہے۔ مذکورہ نمائش میں دونوں پروجیکٹ ناظرین کےلئے نگاہوں کے محور بنے ہوئے دکھائی دئیے ۔ ان دونوں پروجیکٹوں کو حکومت کی جانب سے بنگلور میں منعقد ہونے والے تکنیکی و سائنسی نمائش میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ اور20ڈسمبر ۔2013کو ان پروجیکٹوں کا بنگلور میں مُظاہرہ پیش کیا جائے گا۔ طلباء کی اس طرح کی ایجاد پر میرڈین ہائی اسکول و ٹوئنکل پبلک اسکول کے انتظامیہ اور اساتذہ کرام نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی گُلپوشی و شالپوشی کی اور ان کے تئیں اپنی نیک تمناﺅں کا اِظہار کیا ۔