اتی کرم داروں کی عرضیاں سرکار کی طرف سے واپس۔صحیح انداج نہ کرنے کا شاخسانہ

04:30PM Wed 30 Sep, 2015

صحیح رہنمائی نہ ملنے کی بناء پر عوام در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔مجلس اصلاح و تنظیم پر نگاہیں مرکوز بھٹکللیس نیوز / 30 ستمبر، 15 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) قریب دو سال پہلے اتی کرم داروں کے جگہوں کو رجسٹر کرنے اور ان کو سہولتیں فراہم کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کی گئی ریلیوں پر عمل در آمد کرتے ہوئے سرکار کی طرف سے اس سلسلہ میں دستاویزات کے ساتھ عرضیاں طلب کی گئی تھیں جس کو عوام نے جلدی جلدی میں پر کرکے دیا تھا لیکن اب اس میں سے اکثر عرضیاں صحیح طور پر اندراج نہ ہونے کی بناء پر واپس آگئی ہیں، لیکن پریشانی یہ ہے کہ عوا م کو صحیح طور پر اس کی جانکاری نہ ہونے سے عوام بہت پریشان ہوگئے ہیں اور در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اس لئے عوام کا مطالبہ ہے کہ وہ اس سلسلہ میں مجلس اصلاح و تنظیم آگے بڑھ کر اس معاملہ میں عوام کو رہنمائی کرے یا اس کا کوئی حل نکالے۔