سرینگر لہہ اور گریز بانڈی پورہ شاہراہوں کوسال بھر گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے مرکزی حکومت سنجیدہ
04:28PM Mon 2 Jan, 2017
2ٹنلوں کی تعمیر کا کام ہاتھ میں لیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی ٹینڈر اجراء کئے جائیں گے /نیتن گڈگری
نئی دہلی ۔، (بھٹکلیس نیوز)کلو میٹر لمبی سرینگر لہہ شاہراہ کو سال بھر کیلئے گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے کھلا رکھنے کیلئے مرکزی حکومت نے زوجیلا کے مقام پر ایشیا کی سب سے بڑی ٹنل تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں آنے والے دنوں کے دوران باضابطہ طور پر ٹینڈر اجراء کئے جا رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ریاست جموں و کشمیر میں سڑکوں کا جال بچھانے ،سڑکوں کوکشادہ کرنے اور نئی سڑکیں تعمیر کرنے کیلئے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نیتن کٹگرے نے ریاست جموں و کشمیر کی حکومت کو یقین دلایا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست میں لوگوں کی سہولیت کیلئے سڑکوں کا جال بچھانے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے بھر پور امداد فراہم کی جائیگی اور سال 2017-18کے دوران ریاست میں نئی سڑکیں تعمیر کرنے ، کشادہ کرنے ،بلیک ٹاپنگ کیلئے ریاست کو بھر پور مالی معاونت فراہم کی جائیگی ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ریاست میں تعمیر و ترقی کو یقینی بنانا مشترکہ پروگرام کا ایک حصہ ہے اور اس سلسلے میں مرکزی حکومت کی جانب سے مناسب امداد فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائیگا ۔ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سرحدی قصبوں گریز بانڈی پورہ ، لہہ سرینگر شاہراہوں کو سال بھر کیلئے گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے کھلا رکھنے کیلئے ٹنلوں کی تعمیر شروع کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں ٹیکنکل ٹیموں کی جانب سے رپورٹ مرکزی حکومت کو فراہم کی گئی ہے تاہم رواں برس کے دوران سرینگر لہہ شاہراہ پر زوجیلا کے نزدیک ٹنل کی تعمیر کا کام شروع کیا جائیگا اور اس سلسلے میں جلدہی ٹینڈر اجراء کئے جائیں گے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ سابقہ یوپی اے حکومت میں بھی سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹنل کی تعمیر کا کام ہاتھ میں لینے کیلئے ٹینڈر اجرا ء کئے گئے تھے تاہم کسی بھی فرم یا کمپنی کی جانب سے ٹینڈر داخل نہیں کئے گئے تھے جبکہ وزیر اعظم کی سربراہی والی حکومت نے اس معاملے پر سنجیدگی کیساتھ کارروائی عمل میں لائی اور ٹنل کی تعمیر کو یقینی بنانے کیلئے اضافی رقومات بھی منظور کئے ہیں تاکہ اس شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو سال بھر جاری رکھنے اور لداخ خطے کے لوگوں کو ترقی کی منزلوں پر لے جانے کیلئے مناسب اقدامات اٹھا ئے جا سکے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ٹنل کاکام 3برسوں میں مکمل کیا جائیگا تاکہ ریاست جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے زمینی سطح پر اقدامات اٹھا ئے جا سکیں ۔