اے آئی ٹی ایم کے الومنائی کے لیے کل سے شروع ہورہا ہے دو روزہ خصوصی پروگرام
04:06PM Fri 18 Oct, 2019
بھٹکل: 18 اکتوبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے الومنائی کے لیے کل سے انجمن میں دو روزہ خصوصی پروگرام “Fly back to nest” کا آغاز ہورہا ہے جس کی صدارت انجمن حامئی مسلمین کے صدر جناب جوکاکو عبدالرحیم صاحب کریں گے۔
اے آئی ٹی ایم کے پرنسپال نے اخباری بیان میں اس کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ یہ دو روزہ پروگرام انجمن صد سالہ پروگرام کی کڑی کے طور پر منعقد کیا جارہا ہے جس میں 150/سے زائد الومنائی کی شرکت متوقع ہے۔
انجمن کے صدر نے اس موقع پر اخباری نمائندوں کو اس خصوصی اجلاس کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کا پہلا مقصد یہاں سے فارغ تمام انجنئروں کو ایک جگہ جمع کرنا اور ان کی یادوں کو تازہ کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دو روزہ پروگرام میں جہاں الومنائی کی تہنیت کی جائے گی وہیں انہیں کیمپس کا دورہ کراتے ہوئے ان سے اس تعلق سے مزید بہتری کے لیے مشورے بھی لیے جائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ انہیں بھٹکل کے اہم مقامات کی سیر کراکر اس نشست کو یادگار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ صدر محترم نے بتایا کہ اس موقع پر کلچرل پروگرامات بھی منعقد کیے جائیں گے۔
اس اخباری کانفرنس میں صدر انجمن اور پرنسپال کے علاوہ صد سالہ تقریبات کے کنوینر جناب عبدالرقیب ایم جے موجود تھے۔