ضلع کلٹر ،جوائینٹ کلکٹر ، ڈی آر او کے ہمراہ سرکاری ملازمین کے کا م کاج میں مداخلت کے خلاف ضلع بھر کے ملازمین کا پن ڈاؤن احتجاج
03:50PM Mon 27 Mar, 2017
پرجاوانی پروگرام کو ملتوی کردیا گیا۔ حکومت سیاسی قائدین کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کرے۔دیگر صورت طویل احتجاج کی دھمکی
نظام آباد(بھٹکلیس نویز)ضلع نظام آباد پہلی مرتبہ برسرِ اقتدار سیاسی قائدین بودھن منڈل کے RWS سرکاری ملازمین کو ڈیوٹی کے دران سرکاری کام کاج میں مداخلت کرتے ہوئے گالی گلوچ کی ان کی تزہیک کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا یا اس اور تشدد و ہراسانی کے خلاف تلنگانہ ملازمین کی تنظیم کی جانب سے آج ضلع بھر میں کام بند کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق بودھن منڈل رنجل علاقہ میں برسرے اقتدار کے قائدین نے RWSکے عہدیداروں کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عہدیداروں کے ساتھ گالی گلوچ کی اور انہیں برا بھلا کہا اور الزام عائد کیا کہ وہ حکومت کی اسکیمات کو صیح طور پر انجام نہیں دے رہے ہیں اور لا پرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں جس کے سبب عوام کو شدید مشکلات درپیش ہو رہی ہیں ۔بعض سیاسی قائدین کی جانب سے اعلیٰ عہدیداروں کو گالی گلوچ کرتے ہوئے ان کے افراد خاندان کو بھی بدکلامی کے ذریع تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر گشت کر رہا ہے جس کے سبب تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کی چھبی شدید طور پر متاثر ہو ئی عوام اور سرکاری ملازمین اس ویڈیو کو دیکھ کر افسوس کا اظہار کر رہی ہے ایک طرف ریاستی وزیر اعلیٰ اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کے نشانہ پر ہیں وہ کئی ایک ترقیاتی کاموں کو متعرف کرواتے ہوئے ریاست کو سنہرے تلنگانہ کی سمت رواں دواں ہیں آبی اسکیمات کے ذریعہ،زرعی کاشت کو بہتر بنانے اور عوام کو گھر گھر پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن بعض سیاسی قائدین اپنی من کے ذریع اپنی شناخت بنائے رکھنے کیلئے اراکین اسمبلی کی پشت پناہی کے ذریعہ میڈیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں اور اس طرح کی غیر معیاری گفتگو کے ذریعے حکومت کو بدنام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ عوام میں اس کا غلط پیغام جا رہا ہے، جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔ آج تلنگانہ ملازمین کی تنظیم کے قائدین نے ضلع صدر لکشمن کی قیادت میں ایک احتجاجی ریالی نکالی اور پرجا وانی پروگرام میں پہنچ کر ضلع کلکٹر اور اعلیٰ قائدین کو اس ویڈیو کو دکھا یا ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا کو اس تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی یہاں ضلع میں کاماریڈی اور مجلس بلدیہ نظام آباد کے سرکارمی ملازمین کو سیاسی قائدین نے سرکاری کام کاج میں مداخلت کرتے ہوئے گالی گلوچ اور دست درازی کے واقعات پیش ہیں ، ملازمین نے ایک آواز میں ضلع کلکٹر سے اپیل کی کہ وہ آج پرجا وانی کو ملتوی کرتے ہوئے اپنے قلم کر رکھتے ہوئے اس احتجاج میں شامل ہو نے کا مطالبہ کیا،کافی غور و سونچ کے بعد ضلع کلکٹر نے اپنی رضامندی کا اظہار کیا اور اس احتجاج میں شامل ہو گئیں۔ اس احتجاج میں تمام اعلی عہدیدار بشمول ضلع کلکٹر و جوائینٹ کلکٹر ۔ڈی ۔آر۔او،آر ڈی او، کمشنر بلدیہ نظام آباد ۔ایم ۔آر۔ اوز درجہ چہارم کے تمام ملازمین نے اس احتجاج میں شامل ہوتے ہوئے سیاسی قائدین کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر صدر سرکاری ملازمین لکشمن نے میڈیا کے نمائند و بات کرتے ہوئے بتا یا کہ سیاسی قائدین اپنے غرور اور تکبر میں بغیر سونچے سمجھے سرکاری کام کاج میں مداخلت کرتے ہوئے ملازمین کو اپنی بند کلا می کا نشانہ بنا رہے ہیں اور غیر غلط الفاظ کااستعمال کرتے ہوئے انکے افراد خاندان کی تزہیک کررہے ہیں ماضی میں اس طرح کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں ،کئی ایسے واقعات کو ہم اپنی اناء کامسئلہ بنائے بغیر نظر انداز کردئے ہیں مگر گزشتہ یوم ہوئے رنجل منڈل کے واقع کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقع کا سخت نوٹ لیں گناہ گارؤں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں دیگر صور ت اس احتجاج کو طویل کرنے کی دھمکی دی ہے ان قائدین نے کہا کہ سرکاری ملازمین نے علیحدہ تلنگانہ تحریک میں ان ہی قربانیوں کے سبب تحریک کامیاب ہوئی ہے اور آج یہ سیاسی قائدین ان ہی ملازمین پر اپنی اجراداری چلارہے ہیں، اگر ایسا رہا ہے تو حکومت کا توازن ختم ہو جائیگا۔کچھ بعید نہیں کہ ایسی قیادت کے سبب پارٹی کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ اس موقع پر ضلع بھر کے تمام محکمہ جاتی کے سرکاری و نیم سرکاری ملازمین سیاہ پٹیوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوئے۔