کرناٹک میں پہلی سے دسویں جماعت تک کے طلبہ کو آن لائن کلاس لینے کی ملی اجازت

03:27PM Mon 29 Jun, 2020

بینگلورو: 29 جون، 20  (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت نے اسکولوں کو پہلی سے دسویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے آن لائن کلاسس چلانے کی مشروط اجازت دے دی ہے جو کہ منسٹری آف ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ (ایم ایچ آر ڈی) کی جانب سے جاری کیے جانے والے رہنما خطوط کے مطابق ہونگے۔ ان رہنماخطوط کے مطابق پری پرائمری کلاس کے لئے 30منٹ کا ایک سیشن ہفتے میں صرف ایک مرتبہ ہوگا۔ پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے 30تا 45منٹ کا پیریڈ ایک دن کے ناغہ کے ساتھ ہوگا۔ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے روزانہ 30 تا 45 منٹ کے دو پریڈ ہفتے میں پانچ دن ہوا کریں گے۔ جبکہ نویں  اور دسویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے روزانہ 30 تا 45 منٹ کے چار پریڈ ہفتے میں پانچ دن ہوا کریں گے۔ حکومت کی جانب سے آن لائن کلاس کے نام پر زیادہ دفیس وصولی پر روک بھی لگائی گئی ہے اور ان تمام رہنماخطوط پرعمل لازمی قراردیاگیا ہے -