پرسنل سکریٹری کی گرفتاری کو روکنے یڈیورپا نے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی

02:50PM Tue 18 Jul, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز)۔ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈ یورپا نے اپنے پرسنل سکریٹری کو گرفتاری سے روکنے کے لئے اعلیٰ پولیس افسران سے ملاقات کی اور کہا کہ ایک سازش کے تحت ان کے پرسنل سکریٹری کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا کے پرسنل سکریٹری ونئے کمار کے اغواء معاملہ میں پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے او رملزموں کو تلاش کررہی ہے۔مہالکشمی لے آؤٹ پولیس نے گذشتہ دیر رات ڈالرس کالونی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا او رمکان کی تلاشی لینے کے علاوہ کئی چوکیداروں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔ وہ ہویا سنتوش کوئی پیشہ ور ملزمین نہیں ہیں اور دیر رات چھاپہ مارنے کی کیا ضرورت تھی اور یہ کام رات کو انجام دیا جاسکتاتھا۔انہوں نے کہا کہ اگر سنتوش نے سچ مچ جرائم کیا ہے تو اس کے خلاف کاروائی کی جاسکتی ہے۔لیکن جہاں تک ان کی جانکاری ہے سنتوش کوئی جرم نہیں کرسکتا ۔ایک سازش کے تحت سنتوش کو اس معاملہ میں پھنسا کر انہیں بھی ملوث کرنے کی گہری سازش ہورہی ہے۔ کیونکہ اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں اور آج کے سیاسی ماحول میں کچھ بھی کیا جاسکتا ہے وہ اس معاملہ کو لیکر اعلیٰ پولیس افسران سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے پولیس کمشنر پراوین سود اور دیگر اعلیٰ افسران سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔ اگر سنتوش کو گرفتار کیا گیا تو پولیس کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔