سادھوی پرگیہ بی جے پی میں شامل، دگ وجے سنگھ کے خلاف بھوپال سے مل سکتا ہے ٹکٹ
11:59AM Wed 17 Apr, 2019
سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اب بی جے پی میں شامل ہو گئی ہیں۔ مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ رہیں سادھوی نے بدھ کے روز بی جے پی کی ابتدائی رکنیت لے لی ہے۔ خبر ہے کہ بی جے پی انہیں بھوپال لوک سبھا سیٹ سے دگ وجے سنگھ کے خلاف انتخابی میدان میں اتار سکتی ہے۔
سادھوی پرگیہ کو بھوپال سے بی جے پی امیدوار بنائے جانے کی قیاس آرائیاں کافی دنوں سے چل رہی تھیں۔ اس بیچ انہوں نے بھوپال واقع بی جے پی دفتر پہنچ کر شیوراج سنگھ سے ملاقات کی جس کے بعد ان قیاس آرائیوں نے ایک بار پھر سے زور پکڑ لیا ہے۔
سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اب بی جے پی میں شامل ہو گئی ہیں۔ مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ رہیں سادھوی نے بدھ کے روز بی جے پی کی ابتدائی رکنیت لے لی ہے۔ خبر ہے کہ بی جے پی انہیں بھوپال لوک سبھا سیٹ سے دگ وجے سنگھ کے خلاف انتخابی میدان میں اتار سکتی ہے۔سادھوی پرگیہ کو بھوپال سے بی جے پی امیدوار بنائے جانے کی قیاس آرائیاں کافی دنوں سے چل رہی تھیں۔ اس بیچ انہوں نے بھوپال واقع بی جے پی دفتر پہنچ کر شیوراج سنگھ سے ملاقات کی جس کے بعد ان قیاس آرائیوں نے ایک بار پھر سے زور پکڑ لیا ہے۔