شاہ نے کرناٹک کا ’قلعہ‘ فتح کرنے کیلئے کرایہ پرلیا اپارٹمنٹ

02:15PM Wed 18 Apr, 2018

بنگلور۔آئندہ 12 مئی کو ہونے جا رہے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پیش نظر فل ٹائم انتخابی سرگرمیوں کو انجام دینے کے موڈ میں آئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ نے یہاں ایک پرائیویٹ اپارٹمنٹ کرایہ پر لیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ‘ فیئر لیڈی لے آؤٹ‘ علاقے میں واقع اس اپارٹمنٹ کو ایک ' پول وار روم' کا روپ دیا جائے گا، جہاں سے مسٹر شاہ ریاست میں تمام سیاسی سرگرمیوں پر نگرانی اور مائیکرو انتظام کریں گے۔ بی جے پی کے ایک رہنما کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت مسٹر شاہ طویل عرصہ تک سرکاری گیسٹ ہاؤس یا ہوٹل میں نہیں رہ سکتے اس لئے متبادل انتظامات کے طور پر مکان کرایہ پر لیا گیا ہے اور اس کی ادائیگی پارٹی کی ریاستی یونٹ کر سکتی ہے۔
بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو اور بہار کے وزیر منگل پانڈے اور دیگر پارٹی رہنما بھی شہر میں ڈیرہ ڈال کر سکتے ہیں۔انهوں نے بتایا کہ امت شاہ اپنی نئے رہائش گاہ پر جمعہ کو اہم میٹنگ کر سکتے ہیں اور یہاں سے ملیشورم واقع پارٹی دفتر جائیں گے۔