ہبلی انکولہ قومی شاہراہ پر دردناک حادثہ؛ الیکٹرک شاک لگنے سے ٹرک ڈرائیور ہلاک

03:22PM Mon 18 Nov, 2019

انکولہ: 18 نومبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہبلی - انکولہ قومی شاہراہ پر اتوار کے روز کنٹینر میں برقی تار چھونے کی وجہ سے سے الیکٹرک شاک ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ اطلاع کے مطابق مہاراشٹرا سے  دو پہیوں والی سواریوں  کو لاد کر  یہ ٹرک مینگلور کی طرف جارہی تھی کہ انکولہ  قومی شاہراہ  پر 11 /کے وی بجلی کی ایک تار ٹرک کو چھو گئی اور ٹرک کے انجن میں آگ لگ گئی۔ تاہم ڈرائیور نے جب اتر نے کی کوشش کی تو اس کے جسم میں شاک لگ گیا اور ڈرائیور وہیں پڑا  فوت ہوگیا۔