راشن حاصل کرنے کے لئے آدھار کارڈ کی نہیں رہے گی ضرورت؛ یو ٹی قادر

02:10PM Tue 31 Oct, 2017

بھٹکلیس نیوز / 31 اکتوبر، 17 منگلور / (بھٹکلیس نیوز بیورو) محکمہ رسد و غذائی سپلائی کے وزیر جناب یوٹی قادر صاحب نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے  دسمبرسے بی پی ایل  کارڈ والوں کو دو کلو گیہوں دینا طئے کیا گیا جس کے لئے عوام کو آدھار کارڈ دکھانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی راشن دکان والا آدھار کے بغیر راشن دینے سے انکار کرتا ہے تو پھر اس کی شکایت ضلع کے ڈی سی سے کی جاسکتی ہے جس پر کارروائی کی جائے گی۔ موصوف وزیر نے یہ بھی کہا کہ آئندہ ماہ سے راشن کی دکان پر اپنا موبائل نمبر دینا ہوگا جس پر بار کوڈ بھیجا جائے گاتاکہ اس  کے بعد اس بار کوڈ کو دکھا کر عوام راشن حاصل کر سکیں ۔اس سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک ساٹھ فیصد افراد ہی اپنا موبائل نمبر بی پی ایل کارڈ سے منسلک کئے ہوئے ہیں اس لئے انہوں نے بقیہ افراد کو بھی اپنے موبائل نمبر کو راشن کی دکانوں پر درج کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے اس موقع پر اس سہولت کا بھی اعلان کیا کہ ریاست کے لوگ جہاں چاہے وہاں اپنا راشن کارڈ استعمال کرکے راشن لے سکتے ہیں  جس کے لئے پورے انتظامات کئے گئے ہیں۔ (کنڑا سے ترجمہ: اے جے اسدی)