عوام میں غصہ ہے، بی جے پی حکومت جا رہی ہے، ووٹنگ کے بعد پرینکا کا بیان

12:03PM Sun 12 May, 2019

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ لوگ اس وقت پریشانیوں سے دو چار ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دوبارہ اقتدار میں نہیں آئے گی۔
 پرینکا گاندھی نے نئی دہلی لوک سبھا حلقہ میں ووٹ ڈالنے کے بعد کہا ’’یہ الیکشن بہت اہم ہے، ملک کی جمہوریت کو بچانے کے لئے یہ الیکشن لڑ رہے ہیں، یہ سوچ کر میں نے ووٹ دیا ہے۔ بالکل واضح ہے کہ بی جے پی کی حکومت جا رہی ہے۔ عوام میں غم و غصہ ہے۔ عوام پریشان ہے اور اپنی اس پریشانی کو ووٹ کے ذریعے اظہار کریں گے ‘‘۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا’’جو وعدے آپ نے کئے تھے، 15 لاکھ سب کے اکاؤنٹ میں ڈالیں گے، دو کروڑ لوگوں کو روزگار دیں گے،اس کا تو جواب دیتے نہیں، باقی ادھر ادھر کی باتیں کرتے ہیں۔ ہمارے لیڈر عوام کے مسائل اور اس کا حل کیسے ہوگا اس کی بات کرتے ہیں۔