بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے اپنے ممبران کے لیے  پکنک کا اہتمام

02:09PM Sun 7 Apr, 2019

جدہ: 7 مارچ،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل کمیونٹی جدہ  کی جانب سے 4/اپریل کو اپنے ممبران کے لیے پکنک کا اہتمام کیا  گیا تھا جس میں بچوں اور  بڑوں  کے ساتھ  خواتین  بھی شریک رہیں۔ پروگرام کا آغازمولوی عفان ادیاور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ممبران اور مہمانوں کا استقبال نظامت کر رہے  سکریڑی جناب نوید ائیکری نے کیا جس کے بعد  محفل میں مولوی اسامہ منیری نے غزل پڑھ کر داد تحسین وصول کی۔ صدر جماعت جناب یسین عسکری نے بھی ایک نظم پڑھ کر سنائ اور  اپنے صدارتی خطبہ میں انہوں نے ممبران کو جماعت سے اجتماعیت سے جڑے رہنے اور ہر پروگرام میں شریک رہنے کی درخواست کی  جس کے بعد جناب عمران ادم نے چند مزاحیہ اشعار سنائے۔ اجلاس کے آخر میں جماعت کے سرگرم رکن جناب فیصل دامودی  نے جماعت کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور   خصوصی طور پر پکنک کو کامیاب بنانے میں پیش پیش رہنے والے جناب قمر سعدا ، جناب عبیداللہ عسکری، جناب عارف قاسمجی، جناب عبدالمعیز جوکاکو ، وغیرہ  کا ادا کیا ۔ اس موقع پر ممبران کی تفریح کے لیے کاؤنٹی کرکٹ کا بھی  اہتمام کیا گیا تھا جس میں چار ٹیموں نےحصہ لیا ۔فائنل میں سواد منیری اور شہباز کولا کی ٹیم کا مقابلہ ہوا اور سواد منیری کی ٹیم نے شہباز کولا کی ٹیم کو شکست دے کر پہلا مقام حاصل کیا۔