پی ایم مودی کے وزراء انتخابی مہم میں رہے مست

05:32AM Mon 1 May, 2017

کابینہ کی میٹنگ پر انتخابی مہم کودی ترجیح، آرٹی آئی سے ہواخلاصہ ممبئی(بھٹکلیس نیوز)جب ملک میں5ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہو رہے تھے تو مرکزی حکومت کے وزراء کابینہ کی میٹنگ کی بجائے انتخابی مہم میں حاضری لگا رہے تھے۔5ریاستوں کے انتخابات کے دوران فروری میں کابینہ کی چار اہم میٹنگوں میں زیادہ تروزراء نہیں پہنچے،یہ انکشاف حق اطلاعات کے تحت ملی معلومات سے ہو اہے۔فروری سے مارچ کے درمیان5ریاستوں کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے 3ریاستوں میں حکومت بنا لی، وزیر اعظم سمیت مکمل کابینہ انتخابی مہم میں اتر گئی۔انتخابی میدان میں حاضری کی قیمت کابینہ کی میٹنگ میں غیرہاضرہوکرچکائی گئی۔آر ٹی آئی کے تحت وزیراعظم کے دفترسے30جنوری سے23فروری2017کے درمیان کابینہ کی میٹنگ اوراس میں موجود وزراء کی معلومات مانگی گئی تھیں۔وزیراعظم کے دفترنے درخواست صدارتی محل واقع کابینہ سیکرٹریٹ کو منتقل کیا۔کابینہ سیکرٹریٹ کے انڈر سیکرٹری کے بدیوپدھیای نے بتایاکہ اس دوران ہوئی چارمیٹنگ میں یکم فروری کو38وزراء موجودتھے،8فروری 2017کو 20وزراء، 15فروری2017کو12وزراء اور 22فروری 2017کو 17وزراء کابینہ کی میٹنگ میں موجودتھے۔یعنی پہلی کابینہ کی میٹنگ میں 98فیصدوزراء موجودتھے۔دوسری میٹنگ میں 52فیصد، تیسری میٹنگ میں صرف 31فیصداورچوتھی میٹنگ میں 44فیصد وزراء موجودتھے۔اس صورت میں آر ٹی آئی کے تحت درخواست دینے والے کارکن انیل گلگلی نے بتایاکہ جو وزراء موجودنہیں تھے، ان کے نام کی معلومات مانگنے پر کابینہ سیکرٹریٹ نے وزراء کے نام دینے سے انکار کرتے ہوئے دلیل دی کہ وزراء کے ناموں سمیت کابینہ کی میٹنگ کی حاضری خط کابینہ کے دستاویزات کاحصہ ہیں۔مرکزی کابینہ میں وزیراعظم نریندرمودی کے علاوہ25کابینہ اور 13آزادانہ چارج والے وزراء مملکت ہیں۔اترپردیش میں 11فروری سے 7مرحلے میں انتخابات ہوئے۔وہیں اتراکھنڈ میں 15فروری، پنجاب اور گوامیں 4فروری کو انتخابات کے لئے پولنگ ہوئی تھی۔