میسور کے گورنمنٹ گیسٹ ہاؤز میں وزیر اعلی ٰ سدرامیا کا " جنا اسپندنا پروگرام " ، سینکڑوں اافراد کی شرکت

04:10PM Mon 22 May, 2017

میسور: 22 مئی،2017 (بھٹکلیس نیوز)گزشتہ ہفتہ میسور کے گورنمنٹ گیسٹ ہاؤز مین وزیر اعلی ٰ شری سدرامیا نے عوامی شکایات سننے کے لئے " اسپندنا نامی پروگرام منعقد کیا۔ جس میں سیکڑوں افراد نے اپنی شکایتوں اور مسئلوں کو لیکر وزیرعلی ٰ شری سدرامیا سے ملاقات کی اور مسائل پیش کئے۔ جسمانی طور پر کمزور ایک فرد نے وزیر علی ٰ سدرامیا سے شکایت کی کہ وہ ایک دوکان چلارہے ہیں لیکن پولیس نے انکے دوکان کے خلاف شکایت کی ہے اور پولیس کی شکایت کر میسور سٹی کارپوریشن مجھے بار بار دھمکییاں دے رہے ہیں اور ہراسان کررہے ہیں۔ اور دوکان خالی کرنے کی وارننگ کررہے ہیں۔ اس موقع پر اس معذور نوجوان نے وزیر اعلی ٰ سدرامیا سے ایک سائٹ الاٹ کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ حال ہی میں میسور تعلق کے شیادنہلی میں ہوئے آگ کے ایک حادثہ میں ہلاک ہونے والے 15 سالہ ہرشال کے والدین کو معاوضہ کے طور پر وزیر اعلی ٰ سدرامیا نے دو لاکھ کا ایک چیک پیش کیا۔ ہرشال کے والدین جھانسی اورمورتی نے وزیر اعلی ٰ سے یہ چیک حاصل کیا۔ مورخہ 26 جنوری کو 14سال کی سزا کانٹنے والے یم کے مہادیو نے وزیر اعلی ٰ سے تجارت کرنے کے لئے ایک قرضہ کو منظور کرنے کی گزارش کی۔ جس کے جواب میں وزیر اعلی ٰ سدرامیا نے ڈاکٹر امبیڈ کر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے قرضہ جاری کرنے کی ہدایت کی۔ شری سدرامیا کے ساتھ لاء کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے انکے ایک دوست اوروزیر علی ٰ کے آبائی گاؤں سدرامنا ہنڈی کے ایک دیرینہ دوست نے لمبی قطار میں انتظار کرنے کے بعد شری سدرامیا سے ملاقات کی ۔ اپنے دونوں قدیم دوستوں کو دیکھ کر شری سدرامیا کافی خوش ہوئے۔ بعد میں سنجیویا نامی دوست نے وزیر اعلی ٰ کو تحریر مین ایک عرضی پیش کی ۔ پریاپٹنہ تعلق کے ایک دوکان کے مالک نے وزیر اعلی ٰ سدرامیا کو ایک عرضی پیش کرتے ہوئے انکے نام کو پولیس کے پاس موجود غنڈون کی فہرست میں سے نام کو خارج کرنے کی درخواست کی،۔دوکان کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ دیہات میں ایک دوکان چلارہے ہیں اور دوکان خالی کرنے پولیس ہمیشہ ہراساں کرتی رہتی ہے۔ جب انہوں نے اس زیادتی کو برداشت نہ کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل پر ہاتھ اٹھادیا تو پولس نے میرا نام کو غنڈوں کی فہرست میں شامل کرلیا ۔ بعد میں شری سدرامیا نے میسور ضلع کے سپر انٹندنٹ آف پولیس روی ڈی چنانور کو ہدایت دی کہ وہ کرشنے گوڈا کو ہراساں نہ کریں اور غنڈوں کی فہرست میں نام کو نکا ل دیں۔ شری سدرامیا کے آبائی گاؤں سدرامنا ہنڈی کی رہنے والی ایک خاتون نے اپنے بیٹے کو ایک ملازمت دینے کے گزارش کی ۔ جس پر وزیر اعلی ٰ نے بناری امن شکر کی فیکٹری میں ملازمت کے لئے سفارش کرینگے۔ میسور ضلع کے انچارج وزیر ڈاکٹر ہچ سی مہادیواپا ، رکن اسمبلی واسو، میسور ضلع کے ڈپٹی کمشنر مسٹر رندیپ اور دوسرے سرکاری افسران اس موقع پر موجود تھے۔