ٹیپو سیکولر سینا (ٹی یس یس ) کے قدیم ممبروں کو اعلیٰ عہدوں پر ترقی اور نئے ممبروں کی بھرتی

02:21PM Wed 9 Aug, 2017

بنگلور (بھٹکلیس نیوز) ٹیپو سیکولہر سینا (ٹی یس یس) کو اور مضبوط اور مستحکم بنانے کی غرض سے سینا کے بانی صدر محمد یاسین بابا چاہتے ہیں کہ پرانے ممبروں کو ان کے موجودہ عہدوں سے ترقی دے کر ان کی جگہ نئے ممبروں کو بھرتی کرکے ٹی یس یس کا ایک مضبوط قلع تیار کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ہلچل اس لئے لائی جارہی ہے تاکہ پرانے اور قدیم ممبروں کے اندر ایک پھرتی اور چستی لائی جاسکے۔ اور اس طرح کی تبدیلی سے ٹی یس یس کے بنیادی مقاصد کو زیادہ اچھے اور مؤثر انداز سے پیش کیا جاسکتاہے۔ صدر محمد یاسین بابانے مزید بتایا کہ پارٹی کا ریاستی سطح کا اجلاس جو حال ہی میں صدر دفتر ٹیپو بھون بنگلور میں منعقد ہوا اس میں طے کیا گیا کہ پرانے ممبروں کو مزید سرگرم کرنے کی غرض سے نئے چہروں کو لایا جائے تاکہ آرگنائزیشن میں خدمت کا موقع ملے اور قوم کے اندر موجودہ نئی نسل میں موجود صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوان نسل کو آگے بڑھایاجاسکے۔ آج قوم کو سکینڈ گریڈ لیڈر شپ تیار کرنے کی سخت ضرورت ہے۔یاسین بابا کا کہنا ہے کہ ٹی یس یس میں باصلاحیت نوجوانو ں کو آگے لانا چاہئے اور جو قدیم ممبران ادارے کو فعال بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتے ایسے افراد کو بطور بوجھ سنبھالنے کے بجائے انہیں ہٹا کر نئے نوجوانوں کو ان کی جگہ پر خدمت کا موقع دیا جائے گا۔ تاہم ایسے نوجوانوں کو جو سینا کے مقاصد اور اس کی ترقی کے لئے ناکارہ ہیں انہیں ہٹادینا ہی ضرور سمجھا جارہا ہے۔* ایسے نوجوانوں کو ہٹادیا جائے گا جو فعال نہیں ہیں۔ * جو ممبران کسی اور سیاسی یا سماجی تنظیم میں شامل ہوگئے ہیں انہیں ہٹا دیا جائے گا۔ * جو ممبر اب تک ممبر شپ کی تفصیل نہ پیش کی ہے انہیں بھی ہٹا دیا جائے گا۔ * جو ممبر پارٹی ہیڈآفس میں ہونے والی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے رہے ہیں انہیں بھی ہٹا دیا جائے گا۔ * جو افراد اب تک ممبر شپ فیس ادا نہیں کئے ہیں ان ہیں بھی ہٹا دیاجائے گا۔ * جو ممبران تنظیم کے قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کررہے ہیں انہیں بھی ہٹا دیا جائے گا۔ آخر میں ممبروں سے گزارش ہے کہ وہ ادارے کے قوانین و ضوابط پر مشتمل براؤچر (Broucher) خرید کر لے جائیں اور اس کا جائزہ لینے کے بعد اس پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔ جو ممبران ٹی ایس ایس کی جانب سے کئے جانے والے پروگرامو ں، احتجاجی پروگراموں میں شرکت نہیں کررہے ہیں انہیں مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ٹیپو سیکولر سینا اپنی کارگزاریوں کا جائزہ لینے میں مصروف ہے تاکہ ادارے کو نئے طور پر منظم کیا جاسکے اور ممبر شپ مہم کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔ وہ قدیم ممبران جو فعال ہیں، سرگرم ہیں، ان کو ان کے موجودہ عہدوں سے ہٹا کر اعلیٰ عہدوں پر ریاستی سطح عہدوں پر فائز کیاجائے گا تاکہ ان کی صلاحیتوں کو ریاستی سرگرمیوں میں کام میں لایا جاسکے۔ آخر میں تمام ضلعی و تعلقہ سطح کے عہدیداران سے گزارش ہے کہ وہ 15 دنوں کے اندر ممبر شپ کی تفصیلات ہیڈ آفس کو روانہ کردیں ، ورنہ اس اعلان کے15 دنوں کے اندریعنی 24-8-2017 کے بعد انہیں برطرف کرکے نئے ممبروں کو ذمہ داری سونپ دی جائے گی۔ اور ایک نئی کمیٹی کا اعلان کردیا جائے گا۔اور جن افراد کو برطرف کیا جائے گا ان کی تفصیل بھی عنقریب شائع کردی جائے گی۔ کسی بھی ریاست سے کوئی بھی شخص اس ادارے کا ممبر بننا چاہتا ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں۔8880444260