بھٹکل بلدیہ کی زیر ملکیت دکانوں کی نیلامی پر عوام میں ناراضگی

12:16PM Sun 21 Aug, 2016

بھٹکلیس نیوز / 21 اگست، 16 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل بلدیہ کی زیر ملکیت 109/دکانوں میں سے 39/دکانوں کی نیلامی ہوچکی ہے جس پر بھٹکل کی عوام نے بہت سارے شبہات کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلہ پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی نے پیش میٹنگ کا بھی انعقاد کیا لیکن اس میں موجود دکان داروں نے اس نیلامی پر اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ ایسے فوری طور پر نیلامی کرنے سے وہ راستہ پر آجائیں گے انہوں نے دکانوں کے کرایہ میں اضافہ کی مانگ کرکے انہی کو بحال رکھنے کی مانگ کی۔ تاہم بلدیہ کے افسران نے اسے ہائی کورٹ کا حکم قرار دیتے ہوئے  اس نیلامی کو ناگزیر بتایااور اس نیلامی کی کارروائی کے لئے عوام کا تعاون  درکار ہونے کی بات کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس میٹنگ کے بعد سنیچر کی دوپہر کو نیلامی کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا جس کے بعد 39/دکانیں نیلام کی گئیں،جبکہ بقیہ دکانوں کی نیلامی پیر کے روز ہوگی۔بھٹکل میں اس نیلامی کے پیش نظر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے اور پورے شہر میں سخت چوکسی اختیار کی گئی تھی۔البتہ جس طریقہ پر نیلامی کی کارروائی انجام دی گئی ہے اس پر عوام نے سخت اعتراض جتایا ہے اور اسے سراسر  غلط قرار دیا ہے۔