متنازعہ بابا رام رحیم سنگھ کے  بنگلور میں واقع آشرم پر پولیس کا قبضہ

03:19PM Sat 26 Aug, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز) ہریانہ کی سی بی آئی عدالت نے عصمت دری کے معاملہ میں متنازعہ بابا رام رحیم سنگھ کو ملزم قرار دیا ہے اور اسکی سزا 28اگست بروز پیر کو سنائی جائے گی۔اسے ملزم ثابت قرار دئے جانے کے بعد ہریانہ کے کئی حصوں میں تشدد برپا ہوا ہے ۔حملوں اورفائرنگ میں 32 افراد کی موت ہونے کے بعد کئی علاقوں میں کرفیو لگادیا گیا ہے ۔ اس واردات کے بعد رام رحیم سنگھ کابنگلور کے بینیا علاقہ میں واقع آشرم کو پولیس کے قبضہ میں لے لیا اور چاروں طرف پولیس کو تعنیات کیا گیا ہے ۔یہاں مقیم رام رحیم سنگھ کے بھگت اور اس کے طرفداروں نے راتوں رات آشرم خالی کردیا ہے اور کہاں گئے اس کی جانکاری بھی نہیں ہے ۔کل شام کو ہی پولیس نے اس آشرم کو قبضہ میں لے لیا ہے ۔ یہ آشر م ٹمکور روڈ سے آٹھ میل دور بگل گنٹے کراس پر ہے ۔یہ آشرم 80X60 سائز کی سائٹ میں دو منزلہ پر مشتمل ہے۔ یہاں ایک بھجن ہال ۔ کانفرنس ہال ۔ ڈائننگ ہال اور 20سے کمرے ہیں ۔یہاں کئی بھگت آکر رہتے تھے اور چند دن گزارنے کے بعد لوٹ جاتے تھے اور یہاں پر ان خصوصی پوجا پاٹ اور بھجن ہوتا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ آج سے 15سال قبل زمین خریدی کی گئی تھی اور کئی رضاکارانہ کارکن نے ہی اپنے ذاتی خرچ سے آشرم تعمیر کیا تھا اور 8سال قبل اس کا افتتاح رام رحیم سنگھ ہی کیا تھا۔وہ صرف ایک مرتبہ اس آشرم کا دورہ کیا تھا اور دوسری مرتبہ اس کی ایک فلم کی نمائش کے لئے اور اس کی تشہیر کے لئے بنگلور آیاتھا ۔اس نے کئی لوگوں کو مفت ٹکٹ دیکر اس کی فلم دیکھنے کی گذارش کی تھی۔ اس آشرم سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی تھی اور آشرم میں رہنے والے لوگ بھی اچھے تھے اور وہ صرف ہندی میں بات کرتے تھے۔رام رحیم کے جنم د ن کے موقعہ پر مفت ہیلتھ کیمپ۔ خون عطیہ کیمپ اور دیگر کئی طرح کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا تھا۔ پولیس نے آشرم پر چھاپہ مارا تو اسے کچھ نہیں ملا۔ آشرم سے مذہبی کتابیں ۔ نغموں اور بھجنوں کے سی ڈی ۔ غذائی اجناس ۔صابن ۔کپڑوں کا پاؤڈر۔ بیڈس ۔تکیہ ۔ بیڈشیٹس او رکمبل ملے تھے۔آشرم کے دعوے کو لیکر ابھی تک کوئی آگے نہیںآیا ہے ۔رام رحیم سنگھ کے چیلے اور طرفدار ریاست میں بہت کم تعداد میں ہیں۔