ہوناور سرکاری فرسٹ گریڈ کالج میں پرسنالیٹی ڈیولپمینٹ اور کیرئیر گائیڈینس کا پروگرام
04:22PM Sat 7 Mar, 2020
بھٹکل: 07 مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہوناور میں واقع بی سی اے سرکاری فرسٹ گریڈ کالج کے طلبہ کے لیے 6/مارچ کو پرسنل ریسورس ڈیولپمینٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے زیر اہتمام پرسنالیٹی ڈیولپینٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس پورے دن کے ورکشاپ میں بھٹکل سے پرسنل ریسورس ڈیولپمینٹ کے ڈائریکٹر جناب محتشم غانم صاحب نے شرکت کی اور طلبہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہیں مفید باتیں بتائیں۔
اس موقع پر کالج پرنسپال ڈاکٹر سمنگلا بی نائک نے اپنے صدارتی خطاب میں اس سیمنار کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے طلبہ میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے انہوں نے اس کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے طلبہ کو اس سے فائدہ اٹھانے کی گزارش کی۔
ڈائس پر بی سی اے شعبہ کے ڈائریکٹر پروفیسر کلا نائک، پروفیسر وینا تورکے، آئی این ایس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے بانی سید الہان ڈائس پر موجود تھے۔
اس پروگرام میں طلبہ کو انٹریو اور دوسرے اہم امور کے تعلق سے جانکاری دی گئی۔