شہریت ترمیمی قانون کے خلاف یوروپی یونین پارلیمنٹ میں آج پیش کی جائے گی قرارداد
12:05PM Wed 29 Jan, 2020
ہندوستان کی ناراضگی کے باوجود ،شہریت قانون کے خلاف یوروپی یونین کی پارلیمنٹ میں آج قرارداد پیش کی جائے گی۔یوروپی پارلیمنٹ کے ایک سوچوّن ارکان نے قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے۔یہ مسودہ پانچ صفحات پر مشتمل ہے۔اس قرارداد پر کل ووٹنگ ہوگی۔شہریت قانون پر یوروپی یونین نےتشویش کا اظہار کیا ہے ۔
یونین کے مطابق اس قانون کی وجہ سے بڑی تعدادمیں لوگ بے درہوجائیں گے۔ہندوستان نے اس مجوزہ قرارداد پراپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔لوک سبھا اسپیکر اوم برلا بھی خط لکھ کراعتراض جتا چکے ہیں ۔ ہندوستان کاصاف کہنا ہے کہ قانون سازی کا عمل ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے ۔