بھٹکل میں شہریت قانون کی حمایت میں بی جے پی کارکنان کی دستخط مہم

02:58PM Mon 6 Jan, 2020

بھٹکل: 6 جنوری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک بھر میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف چل رہے احتجاج کے دوران بھٹکل پی جے پی کے کارکنان نے سنڈے مارکیٹ میں دستخطی مہم چلائی گئی۔ اس موقع پر مارکیٹ میں خریداری کرنے آئے لوگوں سے دستخط لیے گئے اور ان کے موبائل میں سے بی جے پی کی طرف سے جاری نمبر پر مس کال دی گئی۔ اس موقع پر رکن امسبلی سنیل نائک، بی جے پی بلاک کے صدر سبریا دیواڑیگا، گوند نائک، کرشنا نائک، راجیش نائک، شیوانی شانتا رام اور دیگر موجود تھے۔