منگلور دمام کے لئے ایر انڈیا ایکسپرس کی راست پہلی پروآز
01:54PM Thu 4 Apr, 2013
منگلور دمام کے لئے ایر انڈیا ایکسپرس کی راست پہلی پروآز
1952 میں قایم ہوئے مینگلور ایرپورٹ کو اس کے قیام کے پچاس سال بعد بھی عالمی پروازوں کے لئے نہیں کھولے جانے پر 2005 میں سعودیہ الجبیل مقیم این آر آیئس نے منگلور ایر پورٹ کو عالمی سطح کا ایر پورٹ بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ویسٹ کسٹ این آر آئی فارم کا قیام کیا جس کے صدر بالا تفاق محمد فاروق شاہ بندری چنے گئے۔ 2005 سے مسلسل مینگلور بنگلور میں جا بجا پریس کانفرنسس بلاکر اخبارات و ٹیلی ویزن پر اس موضوع کو اچھال کر بالاخر 2009 میں مینگلور ایر پورٹ سے خلیجی ممالک کے لئے پروازیں شروع کروانے میں کامیابی حاصل کرلی لیکن مینگلور سے دمام سعودی عربیہ کے لئے آج 3 اپریل پہلی راست پرواز کا آغاز ہوا۔اس پہلی پرواز سے سفر کرنے کے لئے صدر وسٹ کاسٹ این آر آئی فارم فاروق شاہ بندری چار روز قبل بھٹکل تشریف لائے تھے۔اڈپی سے منتخب کانگریس ایم پی جے پرکاش ہیگڑے اور اللال کے ایم ایل اے یو ٹی قادر کے ہمراہ پہلی راست پروآز سے دمام پہنچنے پر گرم جوشی سے سبھوں کا استقبال کیا گیا ۔
الغرض ایک لمبے عرصہ کے بعد مینگلور سے دمام راست سفر کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ۔اب مینگلور سے جدہ راست پرواز شروع ہو جاے تو عمرہ و حج پر جانے والوں کو بہت سہولے ہوگی انشاء اللہ