ہر تین ماہ میں سرکاری بسوں کے کرایے میں کمی بیشی کا اختیار دینے ریاستی حکومت کو بھیجی گئی ہے تجویز؛ ٹرانسپورٹ وزیر
02:38PM Sun 24 Feb, 2019
بنگلور: 25 فروری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ریاستی وزیر اعلیٰ کو ایک تجویز پیش کی گئی ہے جس میں ہر تین مہینے میں ایک بار کرایہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے ان میں کمی بیشی کرنے کا اختیار دینے کا مطالبہ کیا گیاہے۔
اخباری نمائندوں کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے ٹرانسپورٹ وزیر مسٹر ڈی سی تھمنا نے کہا کہ یہ فیصلہ ڈیزل اور پیٹرول کے داموں میں کمی بیشی کے سبب کیا گیا ہے تاہم اس کی وجہ سے کرایے میں کمی اور اضافہ دونوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں سے سرکاری بسوں کے کرایہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جس کے پیش نظر محکمہ ٹرانسپورٹ نے ریاستی حکومت کو کرایوں میں اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔