بزم روح ادب چن پٹن کا طرحی منقبتی مشاعرہ
02:35PM Tue 9 May, 2017
چن پٹن۔(بھٹکلیس نیوز)بروز ہفتہ 20؍مئی شب9.30بجے بمقام عابد مسجد، نزد مہدویہ سرکل(شیرو ہوٹل) دائرہ چن پٹن امامناسیدنا حضرت سید محمد جونپوری مہدی موعودؑ کے خلیفہ سوم حضرت بندگی میاں شاہ نعمتؒ کی شان اقدس میں طرحی منقبتی مشاعرہ منعقد ہے ۔بزم روح ادب کے زیر اہتمام منعقدہ اس مشاعرہ کی صدارت مفسر قرآن حضرت مشائخ سید میرانجی عابدؔ خوندمیری کریں گے ۔ مقامی مشائخین عظام مہمانان خصوصی ہوں گے ۔نیز مقامی و بیرونی مدعو شعرائے کرام اپنی طرحی تخلیقات پیش کریں گے ۔ مصرعہ طرح ہے ’’ ثانئ فاروق اعظم، شاہ نعمت آپ ہیں‘‘ ،(قافیہ: اعظم، ردیف: شاہ نعمت آپ ہیں ۔ شمع ادب کے پروانوں سے شرکت کی گزارش ہے ۔