سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہم نے ریاستی وزیر اعلٰی کو لکھا خط، کہا۔ طبی ماہرین سے رائے لے کر عید کی نماز پر کریں فیصلہ

03:48PM Fri 15 May, 2020

 بنگلورو۔ سابق مرکزی وزیر اور کرناٹک (Karnataka) میں کانگریس (Congress) کے ایم ایل سی، سی ایم ابراہیم (CM Ibrahim) نے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا (BS Yediurappa) کو خط لکھا ہے۔ خط میں ابراہیم نے آئندہ عید کے مدنظر تیاریوں کا ذکر کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے ’’ طبی ماہرین سے رائے لینے کے بعد ریاست بھر کے مسلمانوں کو عیدگاہ میدان یا مسجد میں عید کی نماز ادا کرنے کے سلسلہ میں مناسب فیصلہ لیں‘۔
غور طلب ہے کہ لاک ڈاون کے درمیان مسجدیں بند ہونے کی وجہ سے اس بار رمضان میں پڑھی جانے والی تراویح کی نماز بھی گھروں ہی میں ادا کی جا رہی ہے۔