اینڈو سلفان متاثرین کی شناخت کیلئے خصوصی طبی کیمپ منعقد کرنے ہدایت جاری

01:08PM Sun 7 Sep, 2014

بھٹکلیس نیوز/07ستمبر،14 کاروار/(نامہ نگار) شمالی کنڑا ضلع کے اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایچ پرسنا نے مشورہ دیا ہے کہ ضلع میں اب تک اینڈوسلفان میں مبتلا جن مریضوں کی شناخت نہیں ہوئی ہے اس کی شناخت کرنے کے لئے ایک خصوصی طبی کیمپ منعقد کیا جائے ،موصوف نے یہاں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں اینڈو سلفان کے مریضوں کو سہولتیں مہیا کرنے کے سلسے میں عدالت کی جانب سے دئے گئے رہنما و مشوروں پر کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ،انہوں نے کہا کہ ضلع میں اب تک 1304اینڈو سلفان کے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے اور ان کو سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں مگر ضلع میں اینڈو سلفان میں مبتلا تمام مریضوں کی شناخت کا کام کرنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ اینڈوسلفان کے مریضوں کی مدد کے لئے موبائیل میڈیکل یونٹ  ڈے کیر سنٹر وھیل چیرواٹر بیڈ اور طبی آلات فراہم کرنے  اور اینڈو سلفان کے علاقوں میں رہنے والی حاملہ خواتین کی اسکیاننگ کی جائے ،لہذا انہوں نے ان تمام ہدایات پرعمل کرنے کی تاکید کی ،ضلع  صحت و خاندانی بہبود افسر  ڈاکٹر  اشوک نے بتایا کہ 16ستمبر 2016سے باقی ماندہ اینڈوسلفان متاثرین کی شناخت کے لئے طبی کیمپ منعقد کئے جائیں گے اس کے لئے مقامی طور پر ملنے والے ماہر معالجوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی یہ معالج طبی کیمپ میں حصہ لے کر باقی ماندہ اینڈو سلفان مریضوں کی شناخت کریں گے، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر  موصوف نے بتایا کہ تعلقہ میں اب تک 1304اینڈو سلفان کے مریضوں کی شناخت کر کے ان کو اسمارٹ کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں ان میں 25تا 60فیصد متاثرین کی تعداد 502ہے  ان کو ماہانہ 1500روپئے وظیفہ  دیا جارہاہے ،60فیصد سے زیادہ متاثرین کی تعداد 802ہے ان کو ماہا نہ تین ہزار روپئے وظیفہ دیا جارہا ہے ضلع میں 13متحرک طبی یونٹ قائم کرنے کے لئے ٹنڈر  طلب کئے گئے ہیں ،ماہ رواں  کے آخر تک یہ منصوبہ جاری ہو گا ،انہوں نے کہا کہ اینڈو سلفان  کے مریضوں کو سہولتیں مہیا  کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں ،تعلقہ میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کےتعلقہ سطح پر  اینڈو سلفان  میں مبتلا مریضوں کے ناموں  کی فہرست تیار کرکے ضلع اپاہجوں کی بہبود  کے آفیسرکو سونپی جائے ،اینڈو سلفان  کے مریضوں کو مزید علاج کے لئے  یم سی منی پال سے معاہدہ ہواہے وہاں ان مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا اور ان کے علاج کا خرچ حکومت کی جانب سے دیا جائے گا ،انہوں نے بتا یا کہ مرکزی حکومت کے نرامیا ہیلتھ انشورنس س منصوبے کے تحت ذہنی طور پر مفلوج مریضوں کو سالانہ ایک لاکھ پورے تک طبی علاج کی سہولت سے اسی طرح یشسونی اسکیم کے تحت تمام ہسپتالوں علاج کرایا جاسکتا ہے  ضلع میں اینڈو سلفان  میں مبتلا 659ذہنی مریضوں  کا اس منصوبے میں شامل کرنے کے اقدامات کئے جائیں ۔ A.H.K