جامعہ اسلامیہ کے زیر اہتمام عصری و اسلامی مدارس کے طلباء کے مابین مختلف مقابلے

03:45PM Mon 7 Dec, 2015

بھٹکلیس نیوز / 07 دسمبر، 15 بھٹکل/ (راست ) جامعہ اسلامیہ بھٹکل میںامسال دینی مدارس، عصری اسکولوں اور شبینہ مکاتب کے طلباء کے مابین ناظرہ قرآن (حدر) حفظ قرآن (منتخب سورتیں) حمدیہ، نعتیہ، اسلامی ترانوں، دعاؤں اور سیرت نبوی کوئز کا ایک مسابقہ انشاء اللہ مؤرخہ ۱۹؍ ربیع الأول ۱۴۳۷ ؁ھ مطابق ۳۰؍ ڈسمبر ۲۰۱۵ ؁ء بروز بدھ کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں مینگلور سے گوا تک کے مدارس، اسکولز اور شبینہ مکاتب کے مابین متنوع تعلیمی پروگرام ہوں گے، جس میں نقد انشاء اللہ ایک لاکھ روپئے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ چونکہ طلبہ میں ذوق پیدا کرنے کے عظیم مقصد کے تحت یہ مسابقہ ترتیب دیا جارہاہے اس لئے ذمہ دارانِ مدارس و اسکولز یا شبینہ مکاتب سے لازمی طور پر یہ بات کہی گئی ہے کہ وہ اپنے طلباء کے مابین مسابقہ کرائیں اور ممتاز طالبِ علم کو اس مسابقہ میں روانہ کریں تاکہ اسی بہانے دیگر طلباء میں بھی اس دینی و معلوماتی پروگرام کے تعلق سے بیداری پیدا ہو۔ مزید تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ مولانا سمعان صاحب خلیفہ ندوی 919916841734+ مولانا عاصم صاحب ندوی 919742350882+ محمد مسیب محتشم ندوی 917204525107+ ای میل: jamiaislamiabhatkal@gmail.com