بھٹکل میں آوارہ جانور کی دھر پکڑ شروع
02:44PM Sun 30 Jun, 2013
بھٹکل میں آوارہ جانور کی دھر پکڑ شروع
بھٹکلیس نیوز
بھٹکل / بھٹکل میں سڑک پر کھڑے رہ کر عوام کو پریشان کرنے والے اور آپس میں لڑائی کرکے حادثات کا ذریعہ بننے والے آوارہ مویشیوں کو کل میونسپالٹی حکام نے پکڑ کر میونسپالٹی میں باندھ دیا ۔ اس کارروائی کے بعد جانوروں کے مالکوں کو دوبارہ آوارہ نہ چھوڑنے کے وعدہ پر واپس دیا گیا ۔
یاد رہے کہ دو دن پہلے بھٹکل قومی شاہراہ پر ان جانوروں کے باعث ایک سڑک حادثہ پیش آیا تھا ۔