چنئی پہنچے پاریکر، لاپتہ طیارہ کی تلاشی مہم پر رکھیں گےنظر
01:02PM Sat 23 Jul, 2016
چنئی : ہندوستانی فضائیہ کے اے این 32 طیارے کا اب تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ طیارے کو لاپتہ ہوئے 24 گھنٹے سے بھی زیادہ وقت گزر گیا ہے ، لیکن رات بھر چلی مہم کے بعد بھی طیارے کی کوئی خبر اب تک نہیں ملی ہے۔ طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 29 افراد سوار ہیں۔ طیارہ چنئی سے پورٹ بلیئر کے لئے روانہ ہوا تھا اور بنگال کی خلیج کے اوپر سے لاپتہ ہو گیا۔
ہندوستانی فضائیہ ، بحریہ اور کوسٹ گارڈ تلاش اور بچاؤ مہم میں مصروف ہیں۔ اس میں ایک آبدوز، آٹھ ہوائی جہاز اور 13 پوت لگائے گئے ہیں۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر چنئی روانہ پہنچ گئے ہیں ، جہاں سے وہ خود تلاشی مہم پر نظر رکھیں گے۔ جمعہ کو چنئی کے قریب تبارم سے پرواز بھرنے کے تقریبا 16 منٹ بعد صبح 8 بج کر 46 منٹ پر آخری مرتبہ طیارے سے ریڈیو رابطہ ہوا تھا۔
کوسٹ گارڈ کے آفیسر آلوک بھٹناگر نے بتایا کہ نیوی اور کوسٹ گارڈ پوری شدت سے لاپتہ ایئر کرافٹ کی تلاش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کسی طرح کا سراغ نہیں مل پایا ہے۔