ہیبلے پنچایت علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت دور کرنے ایس ڈی پی آئی نے دیا میمورنڈم
01:55PM Wed 17 Apr, 2019
بھٹکل: 17 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سوشیل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے منگل کے روز پنچایت کے پی ڈی او کو ایک میمورنڈم سونپا گیا ہے جس میں ہیبلے گرام پنچایت علاقوں میں پانی کی قلت کی شکایت کرتے ہوئے اسے دور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
میمورنڈم کے مطابق پنچایت علاقہ کے جالی کراس، فردوس نگر، ہونڈیکیری، نور محلہ، گاندھی نگر اور ابوبکر صدیق مسجد کے اطراف میں رہنے والے عوام گرمی کی شدت سے پانی کی کمی کا شکار ہوگئے ہیں اور وہاں انہیں پینے کو تک پانی نہیں مل رہا ہے۔
میمورنڈم میں اس کے لیے انتظام کرتے ہوئے ان علاقوں کے عوام کی پریشانی کو فوری طور پر دور کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔