ٹیپو سکیولر سینا کی کولار شاخ کے عہدہ داران اور ممبران نے آج میونسپل کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا
11:48AM Thu 27 Jul, 2017
کولار (بھٹکلیس نیوز) ٹیپوسکیولر سینا کے کولارشاخ کے عہدے داران اور ممبران نے کولار مونسپل کونسل کے کمشنر کو ایک ممورنڈم پیش کیا گیا جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ شہر کے کولار کے کئی مسلم آبادی والے محلوں مثلا قطب غوری محلہ، درگاہ محلہ ، شہید نگر، ادریس صاب مکان، حضرت شہنشاہ نگر، مہالکشمی لے اوٹ، راجہ نگر، نور نگر، رحمت نگر، اور ملت نگر کے علاقوں میں راستہ خراب ہیں ، چرنڈیاں ، اور کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، چھیمبر بھی بھرے پڑے ہیں جس سے عوام کی صحت کو قطرہ ہے۔ ان دنوں ان علاقوں میں ڈینگو بخار پھیلی ہوئی ہے۔ لہٰذا کولار مونسپل کونسل سے ان جگہوں کی پاکی صفائی کا انتظام کرائیں۔ راتوں کو کئی جگہوں پر اسٹریٹ لائٹ بھی نہیں ہیں۔ فوراً ان یہ تمام انتظامات کرائیں ورنہ ٹیپو سکیولر سینا کی جانب سے میونسپل کونسل کے خلاف اس کی غیر ذمہ داری پر احتجاج کیا جائے گا۔اس موقع پر قطب غوری محلہ کی کونسلر نارائنما، ٹیپو سکیولر سینا کے ریاستی صدر اعجاز خان، روشن،کوثر،اسلم، قطب، شہاب الدین، وسیم، تجمل، وغیرہ حاضر رہے۔ ٹیپوسکیولر سینا کے ممبران نے ایسا اقدام اٹھا کر عوام کی پریشانیوں کو حکومت تک پہونچانے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مونسپل کونسلر پر دباؤ ڈال کر ایک قومی و ملی خدمت کے جذبہ کا ظہار کیا ہے۔ اسی طرح اس کے ممبران ہمیشہ عوام کی مشکلوں کو حل کرنے کے لئے کوشان رہتے ہیں۔