منگلور ڈسٹرکٹ جیل میں دو گروہوں کے مابین ہاتھا پائی؛ جیلر اور دو قیدی ہوئے زخمی
01:34PM Tue 9 Jan, 2018
بھٹکلیس نیوز / 09 جنوری،2018
منگلور / (بھٹکلیس نیوز بیورو) منگلور ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو دئے جانے والے وقفہ کے دوران دو گروہوں کے مابین ہوئے تصادم میں جیلر سمیت دو قیدی زخمی ہوگئے ہیں جنہیں شہر کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق قیدیوں کو چائے اور رشتہ داروں سے ملنے کے لئے دئے جانے والے وقفہ میں ایک گروہ کے لوگوں نے مخالف گروہ کے لوگوں کو گھور کر دیکھا، جس کے بعد دونوں میں تو تو میں میں ہونے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ اس حملہ میں دونوں گروہوں نے ٹیوب لائٹ اور سلاخوں سے ایک دوسرے پر وار کیا جس کے دوران ان کو روکنے گیا جیلر بھی زخمی ہوگیا۔
زخمیوں کو ضلعی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔