جمعیت ابنائے قدیم شاخ بنگلور کاہنگامی اجلاس
03:17PM Mon 9 Jan, 2017
بنگلور::(بھٹکلیس نیوز) الحمداللہ5جنوری2017 بروز جمعرات بعد نماز عصر4-30بجے تا مغرب بمقام اے کے یس کنونشن ہال شیواجی نگر بنگلور میں جمعیت ابنائے قدیم جامعہ دارالسلام عمر آباد شاخ بنگلور کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت: کا کاسعید احمد عمری صدر مرکزی جمعیت ابنائے قدیم جامعہ دارلسلام عمرآباد منعقد ہوا اجلاس میں تقریباً پچاس سے زائد اخوان جامعہ کی شرکت پر صدر اجلاس نے خوشی کا اظہار فرمایا اور ابنائے جامعہ نصیحت فرمائی کہ اپنے عزم وارے کو مضبوط رکھنے اپنے مقصد روشن کو متحرک رکھنے کاکائی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں اور اپنی عملی زندگی کو بہتر سے بہتر اور دین داری کا علیٰ سے اعلیٰ نمونہ بنانے کی کوشش کریں آپ کے بعد حافظ حفیظ الرحمن اعظمی عمری مدنی ناظم جامعہ دارلسلام عمر آباد کا تفصیلی خطاب ہوا آپ نے اپنے خطاب میں اصلاح نفس ، اصلاح امت پر توجہ دلائی اختلاف کے باوجود ’’اتحاد‘‘ کی فضا کا قائم کرنے کی کوشش کرنے اور اپنی ذات کو انسانیت کیلئے ہرلحاظ سے سراپا رحمت بنانے اور امت کی صفوں میں دراڑ پیدا کرنے کی بجائے قربت پیدا کرنے کی جستجو کریں، مادر علمی جامعہ کے کام اور پیغام اتحاد ومحبت کا صحیح تعارف کرانے اور غلط فہیموں کے ازالہ کی تاکید فرمائی آخر میں عبدالحسبب عمری مدنی نے شاخ بنگلور کے مستقبل کے پروگرام پیش فرمائے جن تمام اخوان جامعہ نے اتفاق کیا سکریڑی شاخ بنگلور نے حافظ حفیظ الرحمن اعظمی عمری مدنی کوجامعہ دارلسلام آباد کے ناظم بنانے پر تمام اخوان جامعہ کی طرف سے مباک بادی دی اجلاس کا اختتام شیخ عبداللہ شریف عمری کے ہدیہ تشکر پر ہوا۔