ذیابیطس کے مریضوں کے لئےدکن ویلفئیر ایسوسی ایشن کی طرف سے مفت کیمپ کا انعقاد
06:44AM Wed 20 Nov, 2013
ذیابیطس کے مریضوں کے لئےدکن ویلفئیر ایسوسی ایشن کی طرف سے مفت کیمپ کا انعقاد
بھٹکلیس نیوز / 20 نومبر، 13
بھٹکل / (پریس ریلیز) دکن ویلفئیر ایسوسی ایشن کی طرف سے انشاء اللہ 24/نومبر،2013 کو رابطہ ہال میں ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفت کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی اطلاع ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ کیمپ صبح 07:30 بجے شروع ہوکر دوپہر 02:30 تک چلے گا ۔ جس میں اس کے ماہر ڈاکٹر نذیر احمد عطار (ایم ڈی) اور ڈاکٹر محمد حبیب (ایم ڈی )کے ذریعہ مریضوں کی جانچ ہوگی ۔یہ دونوں فی الحال کے ایس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرات پر رابطہ کریں : 9986083768/9739459740