ملک کے حا لات بد ل رہے ہیں مسلمان دا نشمندی و ہوشمندی سے کام لیں : مفتی افتخار
03:20PM Wed 24 May, 2017
چنتا منی ((بھٹکلیس نیوز))دا را لعلوم محمد پور کے مدرسہ جلسہ دستار بندی کے نام سے ایک عظیم ا لشان پروگرام منعقد ہوا جسمیں کہ سال رواں حفظ مکمل کئے 19حفاظ کرام کی دستار بندی مفتی افتخار قاسمی صدر جمیعۃا لعلماء کر ناٹک و مہتمم مدرسہ عر بیہ تعلیم ا لقرآن بنگلور، و مفتی رفیق احمد رشادی مہتمم مدرسہ مشکواۃ ا لعلوم تارا منڈل بنگلور، و حا فظ و قاری رضوان بیگ شمشی بنگلور کے و دیگر ائمہ عظام و ذمہ داران مدرسہ کے بدست عمل میں آیا علاوہ ازیں گزشتہ سالوں میں حفظ مکمل کئے 150حفاظ کرام کی بھی دستار بندی کئی گئی اور ساتھ ہی جملہ فار غین حفاظ کرام کو من جانب مدرسہ اعزاز و انعامات سے بھی نوازا گیا مذکورہ جلسہ کا اجلاس مختلف مر حلوں میں مشتمل رہا جسمیں کہ نششت اول میں مدرسہ کے طالب علموں کے مابین قرائت ،حمدو نعت و تقاریر کا مسابقہ رہا اور اول ،دوم ،سوم نمبرات سے کامیاب طا لب علموں کی اعزاز و اکرام سے حوصلہ افزائی کی گئی دوسری نششت میں دستار بندی و معزز علمائے کرام کے پر مغز خطابات ہوئے اس موقع سے صدر جلسہ مفتی افتخار قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کروٹ لیر ہا ہے ملک کے حا لات بد لر ہے ہیں باتیں سب کے ساتھ سب کے ویکاس کی ہیں جب کہ عمل اس کے با الکل بر خلاف ہیں ملک میں جب سے مخصوص ذہنیت کے لوگوں کی حکومت قائم ہوئی ہے ذہنی و جسمانی طور سے مسلمانوں کی تکالیف میں از حد اضا فہ ہوا ہے ضرورت ہے کہ مسلمان ملک کے بدلتے ہوئے حا لات کو سمجھیں اللہ کے قرآن کو مضبوطی سے پکڑیں مدارس و مساجد سے اپنا تعلق قائم کریں دانشمندی و ہوشمندی سے کام لیں حا لات حا ضرہ و طلاق ثلاثہ سے متعلق ایک دلسوز واقعہ بتاتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ ایک مطلقہ مسلم خاتون کورٹ میں پہونچتی ہے اور جج کے سامنے علی الا علان یہ کہتی ہے کہ طلاق سے متعلق اسلامی نظام قانون انھیں با الکل بھی پسند نہیں ہے اور پھر وہیں دامن اسلام سے نکل کر ہندو مذہب اختیار کر لیتی ہے اور ساتھ ہی ایک غیر مسلم سے شادی بھی اس موقع سے مدرسہ مشکو اۃ ا لعلوم کے مہتمم مفتی رفیق احمد نے اپنے خطاب میں حفاظ کرام کی فضیلت بتاتے ہوئے کہا کہ حفاظ کرام کو بروز قیامت یہ اعزاز دیا جائیگا کہ ان کی شفارش کی بنیاد پر دس جہنمیوں کو جنت کا پروانہ عطا کیا جائیگا اس جلسہ کی نظامت حا فظ و قاری رضوان بیگ شمشی نے کی مفتی رفیق احمد کی دعا سے جلسہ اختتام پذیر ہوا موقع پر سکریٹری شفیق ،مدرسہ کے ذمدار الحاج کلیم ا للہ ،چاند پاشاہ سمیت مدرسہ کے جملہ ذمہ داران موجود رہے