کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین شاخ بیدر کے بشمول بیدر سیٹزنس ‘ بیدریوتھ ڈیولپمنٹ اورسینکڑوں نوجوان تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے زبردست احتجاجی جلوس
12:14PM Sat 10 Jun, 2017
یادداشت پیش کرکے مطالبہ کیا گیا کہ ملعون کمل شکلازانی کو نربھیا حادثہ کے مجرمین کی طرح پھانسی کی سزا دی جائے
بیدر۔10؍جون۔(محمد امین نواز بیدر)۔جس طرح دسمبر 2012ء میں دہلی میں چلتی بس میں ایک لڑکی کے ساتھ ریپ ہوا تو پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی سرکار لرزدہ براندام ہوگئی‘ دہلی بشمول پورے ہندوستان میں مہینوں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا‘ ریب کے مجرمین کیلئے ملک کا قانون تبدیل کیا گیا فاسٹ ٹریک عدالت کے ذریعہ نربھیا حادثہ کے مجرمین کو پھانسی کی سزاسنائی گئی ‘ملک کے اُتر پردیش میں اور ایک اسی طرح کا واقع پیش آیا ریلوے پولیس کانسٹیبل249 نے مسلم روزہ دار لڑکی کی جبرا آبروریزی کی مگرافسوس کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں خاموش ہیں ۔اُتر پردیش میں ریلوے پولیس کانسٹیبل کی جانب سے مسلم روزدہ ار لڑکی کی جبرا آبروریزی کرنے والے ملعون کمل شکلاء کوبھی پھانسی کی سزا دئے جانے کے سلسلہ میں آج بیدر میں جناب محمد حبیب الرحمن سرپرستِ مجلس بیدر کی قیادت میں کُل ہندمجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدر‘بیدر سٹیزنس ‘ بیدر یوتھ ڈیولپمنٹ اور سینکڑوں طلباء کی تنظیموں نے اُتر پردیش کے ریلوے پولیس کانسٹیبل ملعون کمل شکلاء زانی کے خلاف زبردست احتجاجی جلوس بیدر کی تاریخی جامع مسجد بیدر سے نکالا گیا۔احتجاج کے دوران نوجوانوں نے نعرے لگایا کہ ہمیں انصاف چاہئے ‘یوگی حکومت کے راج واردی کی آڑ میں عورتوں کی عزت تار تار غنڈہ گردی بار بار‘پولیس کی وردی میں بھیڑیا ملعوان کمل شکلاء کو کیفر کردار پہنچایا جائے ‘نہ بہن نہ بیٹی نہ مائیں حفاظت میں ہیں مودی تیری حکومت میں صرف گائیں حفاظت میں ہیں ‘ زانی کمل شکلاء کو نربھائے قانون کے تحت سزائے موت دی جائے ۔ احتجاجی جلوس جامع مسجد سے شہر بیدر کے گاوان چوک‘مین روڈ ‘چیتہ خانہ‘ شاہ گنج‘ اور امبیڈکر سرکل سے ہوتا ہوا بیدر کے ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچا ۔کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین کے لیٹر پیاڈ پر ایک یادداشت بیدر کے ڈپٹی کمشنر کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کے نام پیش کی گئی ۔یادداشت کی نقولات وزیر اعظم ‘ آل انڈیا ہیومن رائٹس کمیشن کو بھی روانہ کی گئیں۔یادداشت میں بتایا گیا ہے کہ اُتر پردیش میں ٹرین میں جی آر پی پولیس کانسٹیبل کمل شکلا نے پولیس کی وردی میں ایک روزہ دار مسلم لڑکی کی جبرا آبرو ریزی کی ہے ‘ایسے غیر ذمہ دار پولیس کانسٹیبل ملعون کمل شکلاء کو نربھیا کیس کے مجرم کی طرح سخت سے سخت سزا دی جائے‘ خواتین کے تحفظ کیلئے ضروری ہے۔مودی اور یوگی حکومتیں مسلمانوں ‘اقلیتوں اور ملکی سلامتی کے خلاف فسطائی ایجنڈروں پر کام کو مقصد بناچکی ہیں اس طرح کی ہر کوشش کی ہم سب مذمت کرتے ہیں ۔عدلیہ اور انتظامیہ کو اس سلسلہ میں یکساں نگاہ سے دیکھنا ہوگا ‘ہر مجرم اور ریپسٹ کو ایک طرح کی سزا دینی ہوگی ‘قانون اور آئین کا اطلاق یکساں طورپر کرنا ہوگا‘ مسلم خواتین عصمت تار تار کی جائے ‘یا ہندو خواتین کی بہر صورت یہ ناقابلِ معافی جرم ہے‘ اس لئے عدلیہ سے لے کر انتظامیہ تک کو اس بارے میں بیدار کرنا ہوگا کہ نربھیا کے مجرموں کی طرح ہر خاتون کی عصت تا رتار کرنے والوں کو تختہ دار پر لٹکانا ہوگا۔احتجاج میں پیش پیش رہنے والے مجلسی رکن بلدیہ بیدر جناب عبدالعزیز منا بھائی‘ مرز صفی اُللہ بیگ مجلسی قائد ‘صدر مجلس بیدرسی دمنصور احمد قادری انجینئر‘محمد اسلم خان ‘محمد سعد‘ زبیر سوداگر‘محمد ساجد مجلسی قائد ‘کے علاوہ سینکڑوں نوجوان اس احتجاج جی جلوس میں حصہ لیا ۔آخر میں جناب عبدالعزیز منا بھائی نے احتجاجی جلوس میں حصہ لینے والے تمام نوجوانوں اور تعاون کرنے والی تمام تنظیموں کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین خصوص طورپر بسوویشور سرکل انسپکٹر ٹاؤن پولیس اسٹیشن ‘اور ٹاؤن ‘نیو ٹاؤن اور رورل پولیس اسٹیشن کے تمام پی ایس آئی اور پولیس عملہ سے اِظہار شتکر کیا ۔