انل کمبلے چاہیں تو ویسٹ انڈیز کے دورے تک بنے رہیں گے کوچ

05:00PM Tue 13 Jun, 2017

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) موجودہ کوچ انیل کمبلے کو چیمپئنز ٹرافی کے بعد فورا ہونے والے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے ٹیم انڈیا کے کوچ کے عہدے پر برقرار رکھ سکتا ہے۔ کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی اگر چیمپئنز ٹرافی ختم ہونے تک نیا کوچ کا انتخاب نہیں کر پاتی ہے تو کمبلے کا معاہدہ بڑھا دیا جائے گا۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے یہ فیصلہ بی سی سی آئی کے سکریٹری امیتابھ چودھری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر راہل چودھری کے ساتھ پیر کو بات چیت کرنے کے بعد کیا ہے۔
ٹیم انڈیا کا ویسٹ انڈیز دورہ 23 جون سے شروع ہونا ہے اور ہندوستان کو اس دورے میں پانچ ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی -20 کھیلنا ہے۔