ہندوستان کا سب سے بڑافیشن سیل، ای اوآریس کے دوران مِنترا کا تین روزہ سیل

04:09PM Mon 2 Jan, 2017

پٹنہ ، ، (بھٹکلیس نیوز)مِنتراسال 2017 کی شروعات ملک کی سب سے زیادہ پسندیدہ اورآئیکونک اینڈ آف سیزن سیل (ای او آریس) کے ساتھ کر رہا ہے۔ بھارت کی یہ سب سے بڑی فیشن سیل 50 سے 80 فیصد رعایت پر 3.5 ملین پروڈکٹ پیش کرے گا۔ یہ سیل 3 جنوری سے 5 جنوری کے درمیان منعقد ہوگی۔ اس میں 2000 سے زیادہ بھارتی اور عالمی برانڈ حصہ لے رہے ہیں۔ مِنتراکو اس سیل سے 25X کی کمائی کرنے کی امید ہے۔ اس سیل کے دوران سب سے عمدہ گلوبل برانڈ جیسے نائک، ایڈیڈاس، پیوما، فاریور 21، سواروسکی، ٹامی ہل فیگر، جیک اینڈ جونز، فلائنگ مشین، مارکس اینڈ اسپینسر کے ساتھ مِنتراکے پرائیویٹ لیبل جیسے روڈسٹر، انوک، ڈریس بیری وغیرہ کافی پرکشش قیمتوں میں دستیاب ہوں گے۔ مِنترا کے سی ای او، اننت نارائن نے کہا، ''ای اوآریس ملک کی سب سے بڑی فیشن سیل ایونٹ ہے اور ہمیں ای اوآریس کے پچھلے ایڈشن کے مقابلے اس بار دوگنی سیلز کرنے کی امید ہے۔ ہمارے پلیٹ فارم 15 ملین سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں اور عام دن کے مقابلے ٹریفک میں 470 فیصد اضافہ کی توقع کر رہے ہیں۔ ہم گاہکوں کو شاپنگ کا شاندار تجربہ فراہم کرنے کے لئے وقف ہیں اور ہم نے روزانہ ملک کے 13000 سے زیادہ پن کوڈس تک 4 لاکھ ڈلیوری فراہم کرنے کے لئے اپنی لاجسٹکس کی ٹیم کو مضبوط بنا لیا ہے۔ ہمیں سیل کے آخر تک 50 لاکھ مصنوعات کی فراہمی کرنے کی امید ہے۔ ''