لوگوں میں نفرت کی دیواریں کھڑی کی جارہی ہیں
03:14PM Tue 23 May, 2017
اقلیتیں ہوشیار رہیں جو ش کی بجائے ہوش سے کام کریں: رمیش کمار
بنگلور:( ( بھٹکلیس نیوز) ) کرناٹک کے وزیر صحت مسٹر رمیش کمار نے اقلیتوں کو آواز دی کہ وہ جوش کی بجائے ہوش سے کام کریں کیونکہ بعض پارٹیاں اشتعال دلا کر اپنا مقصد پورا کرنے کی کوشش میں لگی ہیں یہاں کے جی ایف کے مسلم عیدگاہ کی حصا ر بندی مکمل ہونے پر رکھی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر رمیش کمار نے کہا کہ کچھ طاقتیں لوگوں کے درمیان نفرت کی دیواریں کھڑی کررہے ہیں ان کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کے مخالف بنا کر رکھنا ہے دوسری طرف نفرت کی دیواروں کو توڑنے کیلئے بھی کوشش ہورہی ہے ہے لیکن ایسی کوشش کرنے والوں کے درمیان بھی میر صادق جیسے لوگ موجود ہیں یعنی چور ،بغل میں ہوتا ہے اُسے پہچاننا مشکل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ آج ملک میں حالات کچھ اچھے نہیں ہیں آئندہ کے بارے میں ہماری آئندہ نسلوں کے بارے میں ہمیں فکر مند رہنا پڑتا ہے۔ مسٹر رمیش کمار نے کے جی ایف کے عیدگاہ کی حصاربندی کیلئے تقریباً17لاکھ روپئے خرچ کئے جانے پر جناب جی محمد انور کو مبارکباد پیش کی اور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کام حکومت یعنیٰ وقف بورڈ کو کرنا تھا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس عیدگاہ کے احاطہ میں دیگر تعمیراتی کاموں میں وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ تعاؤن کریں گے۔ مسٹر رمیش کمار نے کہا کہ اللہ ہمیں انسانوں میں پیدا کیا ہے ہماری ذمہ داری نبتی ہے کہ انسانوں کی بھلائی کاکام کریں اور یا د رکھیں کہ انسان کے اچھے کام باقی رہ جائیں گے۔ اس سے اچھا نام بھی ہوگا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم صرف اپنے لئے نہیں دوسروں کیلئے بھی کام آئیں۔ مسٹر رمیش کمار نے وزیر اعظم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اچھے دن آئیں گے ۔ یہ اچھے دن کب اور کس کیلئے آئیں گے پتہ نہیں۔ اس کا مطلب یہ کہ اب ہمیں کام کرنے کی ضرورت نہیں روزگار تلاش کرنے کی ضرورت نہیں خود بخود اچھے دن آجائیں گے۔اس موقع پر لیجسلیٹیو کونسل کے رکن جناب عبدالجبار نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ آنے والے ایلکشن میں صد فیصد پولنگ میں حصہ لیں ملک میں سکیولر لرزم کو بچانے کا یہی ایک راستہ ہے اور ہند و مسلم دوستی کو فروغ دیں دیگر برادران وطن کے ساتھ تعلقات کو بڑھائیں فرقہ پرستی کو توڑ نے کا یہی ایک راستہ ہے اور کہا کہ آج بھی ملک میں80فیصد ہندو سکیولر ہیں انہوں نے مسٹر رمیش کمار کی تعریف میں کہاکہ وہ ایک اچھے سیکولر لیڈر ہیں جب ہم مسلم لیڈروں نے اقلیتوں کیلئے بجٹ میں اضافہ کی بات لیکر مسٹر رمیش کمار سے ملاقات کی تو انہوں نے کہا کہ اس کی وہ سفارش کریں گے ا سطرح مسٹر رمیش کمار کی سفارش پر کرناٹکا میں اقلیتوں کیلئے دگنا بجٹ یعنی 1400کروڑ کی جگہ 2800کروڑ روپئے کا بجٹ الاٹ ہوا اس طرح مسٹر رمیش کما ر اقلیت نواز وزیر اور لیڈر ہیں ۔ اس موقع پر وقف بورڈ کے سابق چیرمین جناب خالداحمد نے بھی خطاب کیا۔ انجمن اسلام کے جی ایف کے صدر جی محمد انور اور دیگر احباب بھی اس تقریب میں شریک تھے۔ انجمن کے شاپنگ کامپلکس کو جناب عزیر سیٹھ کے نام منسوب کرنے کی تقر یب میں خطاب کرتے ہوئے مسٹر رمیش کمار نے مرحوم عزیز سیٹھ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا او رکہا کہ عزیز سیٹھ مسلمانوں کے حقیقی لیڈر تھے جنہوں نے اپنی قوم کیلئے بہت خدمت کی۔