نئے سال میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل کے دام میں ہوا ضافہ ، ایک کلک پر جانیں نئی قیمتیں

12:34PM Mon 7 Jan, 2019

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پیر کو اضافہ درج کیا گیا ۔ نئے سال میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پہلی مرتبہ اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ تیل فروخت کرنے والی کمپنیوں نے دہلی ، کولکاتہ اور ممبئی میں پٹرول کے دام میں 21 پیسے ، جبکہ چنئی میں 22 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ۔ وہیں چاروں شہروں میں ڈیزل کے دام میں بھی 8 پیسے کا اضافہ ہوا ۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی ، کولکاتہ ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں اتوار کو بالترتیب 68.50 روپے ، 70.64 روپے ، 74.16 روپے اور 71.07 روپے فی لیٹر درج کی گئی ۔ وہیں ڈیزل ان چار شہروں میں بالترتیب 62.24 روپے ، 64.01 روپے ، 65.12 روپے اور 65.70 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
 ادھر ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ دہلی میں ڈیزل کی قیمتیں 60 روپے فی لیٹر کے نیچے آسکتی ہیں۔ دراصل بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے۔ جبکہ روپے میں استحکام لوٹ رہا ہے۔ اس لئے تیل کمپنیوں کو خام تیل سستے مل رہے ہیں ، جس کا صارفین کو بھی فائدہ مل سکتا ہے۔