توجہ ہٹا کر رقم لوٹنے والے دو لیٹرے گرفتار
03:10PM Thu 21 Sep, 2017
بنگلور(بھٹکلیس نیوز ):۔ امروناھلی پولیس نے لوگوں کی توجہ ہٹا کر لوگوں کو لوٹنے والے دو لیٹروں کو ضبط کیا ہے اور ان کے قبضہ سے کئی قیمتی چیزوں کو بھی ضبط کیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ آندھرا پردیش چتور ضلع کو ہم کے رہنے والے 35سالہ وی سریش اور 45سالہ سرینواسلو نے اپنی ایک گینگ بنا کر شہروں کے کئی علاقوں میں چھوڑا تھا اور ان کے لئے کرائے کے مکان میں لئے تھے یہ لوگ خود کوکنٹراکٹر یا تعمیرائی مزدور بتا کر گھروں کو کرائے پر لیتے تھے۔ اس گینگ کے جملہ آٹھ افراد ہیں اور وہ لوگوں کو کئی طریقو ں سے توجہ ہٹا کر رقم اور دیگر چیزوں کو اڑایا کرتے تھے ۔یہ لوگ سب سے پہلے بینکوں سے یا اے ٹی ایم مراکز سے رقم نکالنے والے لوگوں پر نظر رکھتے تھے پھر کپڑوں پر گندی ڈال کر اسے صاف کرنے کے لئے کہتے۔جب کوئی شخض ہوٹل میں جاکر یا پانی سے صاف کرتے وقت دوسرا کوئی شخص کوئی پتہ پوچھتا اور اس کا ساتھی رقم لیکر فرار ہوجاتا تھا کبھی کاروں کا ٹائر پنکچر ہونے یا پٹرل خارلج ہونے کی بات بتا ک رقم اڑاتے تھے۔ پولیس نے ان دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے چار چاقو نقد دو لاکھ روپےئے، ہیلمٹ ، قیمتی ملبوسات اور دیگر چیزوں کو ضبط کیا ہے۔انکے خلاف بھارتی نگر، پینیا ، اندرا نگر، سنجے نگر، جے سی نگر ، بانسواڑی ، رام مورتی نگر، کینگیری، باگل گنٹے، الیکٹرانکس سٹی، امرونا ھلی ، یلہنکا سیٹلائٹ ٹاؤن اور دیگر پولیس تھانوں میں کئی معاملات درج ہیں۔اس گینگ کے دیگر ساتھیو ں کی تلاش جاری ہے۔