کرناٹک کے پہلے اردو چینیل کا قمر الاسلام کے ہاتھوں افتتاح
03:24PM Fri 31 Oct, 2014
بھٹکلیس نیوز/31 اکتوبر 14
گلبرگہ (ایجنسی)کرناٹک کے پہلے اردو چینیل اے، ٹی وی کا کل شام گلبرگہ میں ضلع نگران وزیر الحاج قمرالاسلام کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہو ئے الحاج قمرالاسلام نے کہا کہ اردو کے اولین نثر نگار حضرت خواجہ بندہ نواز اور بہمنی سلاطین کی سرزمین گلبرگہ سے اردو چینیل کا آغاز فال نیک ہے ،یہ چینیل آیت اللہ سرمست نے شروع کیا ہے اور کہا کہ اے ٹی وی کے ذریعہ ریاستی علاقائی ،مقامی خبروں ،تہذیبی و ثقافتی پروگراموں کو دکھانے کے علاوہ مقامی فنکاروں ،ادباء وشعراء کو بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں گے ،محمد اصغر چلبل نے اردو چینیل کے آغاز کو وقت کی اہم ضرورت کی تکمیل بتاتے ہو ئے کہا کہ اردو داں عوام کو اب کنڑا چینلوں پر انحصار کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہی ۔
ع،ح۔