ذاکر نائیک نے ہندوستان لوٹنے کی خبروں کو بتایا افواہ ، کہا : صحیح وقت پر لوٹوں گا
01:27PM Wed 4 Jul, 2018
اسلامی اسکالر ذاکر نائیک نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ان کے ہندوستان لوٹنے کی خبریں پوری طرح سے بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ نائیک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اگر انصاف پسند ہو تو انشا اللہ میں ہندوستان واپس آوں گا۔ ادھر ذاکر نائیک کو ملیشیا سے آج ہندوستان لائے جانے کی خبروں پر این آئی اے کے ترجمان آلوک متل نے کہا کہ ہمارے کے پاس اس سلسلہ میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
ذاکر نائیک نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان لوٹنے کی خبریں پوری طرح سے افواہ اور جھوٹی ہیں۔ ہندوستان لوٹنے کا میرا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ نائیک نے کہا کہ جب تک میں پوری طرح سے خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتا تب تک ہندوستان آنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔ انشا اللہ جب مجھے لگے گا کہ حکومت غیر جانبدار ہوگی تو میں یقینی طور پر اپنے وطن لوٹ آوں گا۔