لوک سبھا الیکشن 2019 کے تقریباً چھ ماہ بعد جھارکھنڈ میں اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔ اس سے پہلے جلیشورمہتو کو اپنے پالے میں کرنا کانگریس کے لئے ایک اہم قدم ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سے کانگریس نے بی جے پی اورجے ڈی یو دونوں پرایک ساتھ سبقت حاصل کی ہے۔ حالانکہ اس کا لوک سبھا الیکشن اورجھارکھنڈ اسمبلی الیکشن میں کتنا فائدہ ہوگا، یہ تو آنے والا وقت بتائے گا، لیکن ابھی یہ کانگریس کی بڑی جیت ہے۔
جھارکھنڈ جے ڈی یو کے صدرجلیشور مہتونے تھاما کانگریس کا دامن
04:59PM Sat 29 Dec, 2018
ہفتہ کو جھارکھنڈ جنتادل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے ریاستی صدراورسابق کابینی وزیرجلیشورمہتونے جے ڈی یو چھوڑ کرکانگریس کا دامن تھام لیا ہے۔ 2019 عام انتخابات سے قبل مہتوکے کانگریس میں شامل ہونے سے جے ڈی یوکے قومی صدرنتیش کمارکو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
مہتوکا کانگریس میں استقبال خود پارٹی صدرراہل گاندھی نے دہلی میں کیا۔ اس موقع پرپریس کانفرنس میں مہتونے جے ڈی یو چھوڑنے کی وجہ بتائی۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی سابقہ اتحادی جماعت بی جے پی پرجم کرحملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی پناہ میں ڈھلو مہتونے باگھمارا میں مافیاراج قائم کررکھا ہے۔ وہ اسی کے خاتمے کے لئے کانگریس کا حصہ بنے ہیں۔
غورطلب ہے کہ بی جے پی کے ڈھلو مہتو باگھمارا سیٹ سے ممبراسمبلی ہیں اورسال 2009 میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں جلیشورکوانہوں نے اسی سیٹ سے ہرایا تھا۔ ایسے میں بی جے پی اپنے امیدوارکوہٹاکر جلیشورکویہ سیٹ نہیں دے سکتی تھی۔ یہ بھی مہتو کے استعفیٰ کی اہم وجہ سمجھا جارہا ہے۔