اریوو اسکیم کیلئے عرضیاں مطلوب

03:22PM Tue 23 May, 2017

بنگلورو۔ ( بھٹکلیس نیوز) کے ایم ڈی سی کے ذریعہ اریوو 2 تعلیمی قرضہ جات برائے سی ای ٹی طلبا کیلئے 2017-18 تعلیمی سال کے دوران آن لائن عرضیاں مطلوب ہیں۔5؍ اپریل سے عرضیاں قبول کی جارہی ہیں۔ اہل امیدوار بذریعہ آن لائن کے ایم ڈی سی ویب سائٹwww.kmdc.kar.nic.in/arivu2 پر عرضیاں داخل کرسکتے ہیں۔ جس کے بعد ان تمام دستاویزات اور عرضی کاپی لازمی طور پر ضلع منیجر کے ایم ڈی سی کے پاس جمع کرانا ہوگا۔ آن لائن عرضیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم جون2017مقرر کی گئی ہے۔