ووٹر آئی کارڈکو’آدھار‘کے ساتھ جوڑ رہا الیکشن کمیشن
04:16PM Fri 27 Feb, 2015
نئی دہلی،27فروری(ایجنسی) حکومت نے بتایا کہ الیکشن کمیشن ووٹر شناختی کارڈ کو ’آدھار‘ کے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ووٹر کا دوہرے طریقے سے قابل اعتماد تصدیق یقینی ہو اور مبینہ فرضی ووٹر کا مسئلہ نہ ہو.
راجیہ سبھا میں آج وقفہ سوالات کے دوران وزیر قانون ڈی وی سدانند گوڑا نے یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن مسلسل کوشش کر رہا ہے کہ ملک میں ووٹر فہرستیں Error-freeہوں اور ووٹروں کی تصدیق میں کسی طرح کی خامی نہ ہو.