لاک ڈاؤن کے دوران مجبور افراد کی مدد کرنے تھرڈ فرنٹ گروپ منطقہ شرقیہ کی جانب سے بھٹکل تنظیم کو گرانقدر تعاون

12:56PM Sat 11 Apr, 2020

بھٹکل:  11اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  کورونا واۂرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل شروع دن سے متحرک ہے اوراپنی وسعت بھر لاک ڈاؤن سے پریشان عوام کا تعاون کررہی ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق تنظیم کی جانب سے اب تک لگ بھگ 2000 غریب و متوسط خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے جس میں ملک و بیرون ملک کی جماعتوں کا کافی تعاون حاصل رہا ہے۔ اب رمضان المبارک بھی قریب ہے ایسے میں لوگوں کی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے منطقہ شرقیہ سعودی عربیہ کے تھرڈ فرنٹ گروپ کی طرف سے اس اہم کام کےلئے گرانقدر تعاون پیش کیا گیا ہے۔ مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران نے اس رقم کو وصول کرتے ہوئے ان تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا ہے۔