شہر میں آلودگی پر قابو پانے حکومت کی پیش قدمی ؛ الیکٹرک بسیں خریدنے مرکز سے بات چیت
03:15PM Thu 23 Nov, 2017
بھٹکلیس نیوز / 23 نومبر، 17
بینگلور (سالار نیوز) ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ایچ ایم ریونا نے کہا کہ بنگلور شہر میں آلودگی پر قابو پانے کے لئے الیکٹرک بسیں خریدنے مرکزی حکومت سے بات چیت جاری ہے ۔ بیلگاوی کے سرمائی اجلاس کے دوران ریاستی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بنگلور شانتی نگر اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی این اے حارث کے سوال پر جواب دیتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ کئی دور کی بات چیت کے بعد مزید ایک بارحتمی بات چیت ہونی باقی ہے جس کے بعد الیکٹرک بسوں کی خریداری کا سلسلہ شروع ہو گا ۔انہوں نے بتایا کہ چاروں ٹرانسپورٹ کار پوریشن نقصان میں ہیں ۔ انہیں منافع بخش بنا نے کے لئے درکار اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مسٹرر یونا نے بتایا کہ اس محکمہ میں موجود داروں کو نقصان سے بچانے کے لئے انہوں نے کئی اقدامات کئے ہیں انہوں نے بتایا کہ بنگلور شہر کےشانتی نگر میسور روڈسیٹلائٹ بس اسٹانڈوں کے طرز پر کے آرپورم بس اسٹانڈبھی شروع کیا جائے گا ۔ اس درمیان رکن اسمبلیاین اے حارثنے کہا کہ جن علاقوں میں میٹرو ریل سرویس موجود ہے وہا منی بسوں کی سہولت مہیا کرنی چاہئے جس سے مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں کافی آسانی ہوگی ۔ اس پر وزیر ٹرانسپورٹ نے یقین دلایا کے اس پر وہ سنجیدگی سے غور کریں۔