راہل گاندھی کا دبئی میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب؛ کہا میں من کی بات کہنے نہیں سننے آیا ہوں
03:46PM Fri 11 Jan, 2019
دبئی: 11 جنوری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کانگریس کے صدر راہل گاندھی گزشتہ شب اپنے دور روزہ دورے پر دبئی پہنچے۔ اس دوران انہوں نے دبئی میں صبح جبل علی لیبر کالونی میں ہندوستانی افراد سے ملاقات کی اس کے بعد دبئی کے وزیر اعظم شیخ محمد اور دیگر وزراء سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ وزیر اعظم کی طرح من کی بات کہنے نہیں بلکہ یہاں مقیم ہزاروں ہندوستانیوں کی من کی بات سننے آئے ہیں۔
انہوں نے دبئی میں رہنے والے ہندوستانی تاجروں سے ملاقات کے دوران ضروری امور پر ان سے بات کی اور ان کی پریشانیوں کو بھی سنا۔
اس وقت وہ دبئی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں چل رہے ہندوستانی-عربی ثقافتی پروگرام میں خصوصی مہمان بن کر شریک ہیں جہاں پر وہ اپنا خطاب کریں گے۔